راولپنڈی ٗلندن جانے والے مسافر سے 12کلو ہیروئن برآمد ، ملزم گرفتار

اتوار 17 جولائی 2016 14:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) کسٹم حکام نے بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان سے بارہ کلو ہیروئن برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے کسٹم حکام نے بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے لندن جانے والے مسافر کے سامان کی تلاشی لی جس میں سے بارہ کلو ہیروئن برآمد ہوئی ۔ واقعہ کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تاہم ملزم کی شاخت کے بارے میں نہیں بتایا گیا ذرائع نے بتایاکہ مسافر پی آئی اے کی پرواز 785 پر لند ن جا رہا تھا جس نے کپڑوں اور دیگر سامان میں بارہ کلو وزنی ہیروئن چھپا رکھی تھی جسکی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :