Live Updates

پی ٹی آئی کا کئی سال سے زیر التواء کیسز سے اسحاق ڈار کا نام خارج کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا عندیہ

عمران خان کی زیر صدارت کسی بھی اجلاس میں معاملے کو زیر بحث لاکر آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا‘ذرائع

اتوار 17 جولائی 2016 14:34

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے نیب کی طرف سے کئی سالوں سے زیر التواء چلے آنے والے کیسز سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام خارج کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیدیا ، عمران خان سے مشاورت کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے نیب کی طرف سے منی لانڈرنگ سمیت متعددسکینڈلز میں اسحاق ڈار کا نام موجود ہونے اور ان کیسز کے کئی سالوں سے زیر التواء چلے آنے کے باوجود اسحاق ڈار کا نام خارج کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیتے ہوئے پارٹی کے ان امور سے متعلق ماہرین سے مشاورت شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔

فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کسی بھی اجلاس میں اس معاملے کو زیر بحث لایا جائے گا اورآئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ عمران خان بھی نیب کی طرف سے اسحاق ڈار کو کلین چٹ دینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات