ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں تیزی

اتوار 17 جولائی 2016 14:00

نیویارک ۔ 17 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جولائی ۔2016ء) امریکی کرنسی مارکیٹ میں ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں تیزی رہی جو تین ہفتے کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔نیویارک میں ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ بڑھ کر 106.30 ین فی ڈالر رہی جو 24 جون کو ایشیائی مارکیٹ کی شرح تبادلہ کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے کے دوران ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں 5 فیصد اضافہ ہوا جو 1999 ء کے بعد اس کی شرح میں سب سے زیادہ ہفتہ وار اضافہ ہے۔

ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پونڈ کی شرح تبادلہ میں 1 فیصد کمی ہوئی جو دو ہفتے کی کم ترین سطح ہے۔پچھلے ہفتے کے دوران یورو کے مقابلے میں برطانوی پونڈ کی شرح تبادلہ میں قریبا 2 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ بینک آف انگلینڈ کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :