عید الفطر کے موقع پر مہنگائی کی شرح میں0.90 فیصدا ضافہ ہوا
20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا،ادارہ شماریات ٹمار ،لہسن،انڈے،پیاز،دال چنا ،چینی ،سگریٹ،گندم،صابن،باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا
اتوار 17 جولائی 2016 13:00
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جولائی ۔2016ء) عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.90 فیصد کا اضافہ ہوا۔ پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 14جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی اوسط قیمت میں 32.24 فیصد کا ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہفتے کے دوران ملک میں ٹماٹر کی اوسط قیمت52.91 روپے سے بڑھ کر 69.97 روپے فی کلوگرام ہوگئی جبکہ لہسن23.17 فیصد، ا?لو16.95 فیصد، انڈے8.61 فیصد، پیاز 6.74 فیصد، دال چنا5.99 فیصد، چینی3.21 فیصد، سگریٹ1.87 فیصد، گڑ0.93 فیصد، گندم0.72 فیصد، صابن 0.66 فیصد، ا?ٹا0.57 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول0.49 فیصد، دہی 0.31 فیصد، اری 6 چاول 0.30 فیصد، بکرے کاگوشت0.27 فیصد، تازہ دودھ 0.19 فیصد، دال ماش0.11 فیصد، سرخ مرچ پسی کھلی ہوئی 0.05 فیصد اور دال مسور کی قیمت0.01 فیصد بڑھی۔
(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.