پاکستان میں کپاس کی قیمت 3 سال کی بلند سطح پر پہنچ گئی

اتوار 17 جولائی 2016 12:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جولائی ۔2016ء) پاکستان میں کپاس کی قیمت 3 سال کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ سندھ میں فی من کپاس کے سودے 6400 روپے اور پنجاب میں 6500 روپے پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

کاٹن جنرز فارم کے چیئرمین احسان الحق نے کہا ہے کہ امریکہ ، بھارت اور چین میں کپاس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔چین کا پاکستانی کپاس کی خریداری کے آڈرز میں اضافے کا رجحان کا باعث قیمتوں میں تیزی دیکھی جارہی ہے جس کی وجہ سے کپاس کے سودے تین سال کی بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں۔سندھ میں فی من کپاس کے سودے 100 روپے اضافے سے6 ہزار 400 روپے اور پنجاب میں 2 سو روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :