کراچی :قدیم عمارت کا ایک حصہ گرنے سے خاتون جاں بحق،سات زخمی

سانحہ شاہین کمپلیکس کے قریب پیش آیا ، ملبے تلے دبے آٹھ افراد کو نکال کر طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا

اتوار 17 جولائی 2016 12:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جولائی ۔2016ء) کراچی میں شاہین کمپلیکس کے قریب قدیم دو منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ گرگیا ، خاتون جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے۔ مخدوش عمارت گرگئی ، افسوسناک واقعہ پیش آیا کراچی میں شاہین کمپلیکس کے قریب ، قدیم رہائشی عمارت کی اوپری منزل دھماکے سے زمین بوس ہوگئی ، آٹھ افراد ملبے تلے دب گئے۔

جاں بحق اور زخمی افراد کو سول ہسپتال پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی موقع پر پہنچ گئے۔ نامزد ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ سائیں سرکار پر برس پڑے۔ پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کا کہنا تھا کہ عمارت مخدوش قرار دے کر صرف نوٹس دینا کافی نہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بھی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمارت خالی کرانا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ذمہ داری ہے شہری حکومت کی نہیں عمارت کا بقیہ حصہ بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :