لاہور میں شدید بارشیں، مکانات کی چھتیں گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
ٹرانسارمرز جلنے اور فیڈر ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی غائب، سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کرنے لگیں، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا
اتوار 17 جولائی 2016 12:47
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جولائی ۔2016ء) شدید بارشوں کے باعث لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جب کہ مختلف علاقوں میں مکانات کی چھتیں گرنے کے واقعات میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ رات لاہور میں ہونے والی شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کرنے لگیں جب کہ ٹرانسفارمرز جلنے اور فیڈر ٹرپ ہونے سے گلبرگ جیسے پوش علاقے سمیت کئی علاقوں میں رات سے ہی بجلی غائب ہے۔
لاہور کے علاقے بند روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، جاں بحق اور زخمی بچوں کی عمریں 4 سے 10 سال کے درمیان ہیں، مصطفی ٹاوٴن میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے جب کہ شمع اچھرہ کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہو گیا۔(جاری ہے)
ادھر موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور میں آئندہ تین روز بھی بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں گزشتہ رات ہونے والی تیز بارش کے بعد موسم سہانا ہو گیا۔محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی، وسطی، جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ کراچی میں مطلع جزوی اور مکمل طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن ڈی سی میں چینی وزیرخزانہ لان فوان سے ملاقات
-
امریکہ میں فائرنگ، 5 طلبا زخمی، ملزم فرار
-
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات
-
چینی زبان عالمی منظر نامے میں بہت زیادہ اہمیت اختیار کرچکی،اقوام متحدہ کی چھ آفیشل زبانوں میں سے ایک ہے‘ مریم نوازشریف
-
پاکستان میں چینی زبان و ادب کی ترویج کیلئے سرکاری و نجی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ‘شہبازشریف
-
جناح ہائوس حملہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
-
حکومت نے اخراجات کے لیے ایک ہفتے کے دوران مقامی بینکوں سے 650 ارب روپے کا قرضہ لیا. اسٹیٹ بینک
-
ضمنی انتخابات:لاہورسمیت پنجاب کے13شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی. محکمہ داخلہ پنجاب
-
ایس ایچ ا و ہڈیارہ نے سی آئی اے اہلکاروں پر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کر دیا
-
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل‘پولنگ کل ہوگی
-
ضمنی الیکشن کی فول پروف سکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری
-
حیدر آباد،گرلز کالج معذورملازمہ کی مبینہ خود کشی ، مرنے سے پہلے خط میں تفصیلات بتا دیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.