ملتان،نامعلوم افراد 20 سالہ خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار

نصرت بی بی تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل ، پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

اتوار 17 جولائی 2016 11:28

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جولائی ۔2016ء ) ملتان کی رہائشی 20 سالہ نصرت بی بی پر نامعلوم افراد تیزاب پھینک کر فرار ، تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

مویشی منڈی کی رہائشی 20 سالہ نصرت بی بی سوئی ہوئی تھی کہ نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں داخل ہوکر تیزاب پھینک دیا جس سے اس کا چہرہ اور بازو بری طرح جھلس گئے۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ بستی ملوک نے نامعلوم افراد کے خلاف تیزاب گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔