کراچی میں شاہین کمپلیکس کے قریب عمارت کا ایک حصہ گرگیا، خاتون سمیت دوافراد جاں بحق، 8 زخمی

رہائشی عمارت کافی خستہ حال تھی جب کہ ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری طلب کی گئی ، ریسکیو ذرائع

اتوار 17 جولائی 2016 11:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جولائی ۔2016ء ) شاہین کمپلیکس کے قریب پرانی رہائشی عمارت کا ایک حصہ گرگیا جس کے باعث ملبے تلے دب کر خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ۔ کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس کے قریب واقع 2 منزلہ پرانی رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں جن میں ابتدائی طور پر 8 زخمیوں کو ملبے سے نکال کرہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکرخاتون جاں بحق ہوگئیں جب کہ ایک اور زخمی بھی دم توڑ کیا گیا دیگر افراد کوطبی امداد دی جارہی ہے۔ امدادی کارروائیوں میں اہل علاقہ اور ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا جب کہ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری طلب کرلی گئی ۔

متعلقہ عنوان :