ناران،بارش، لینڈ سلائیڈنگ ،سیاحوں نے رات سڑک پر گزاری

اتوار 17 جولائی 2016 11:24

ناران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جولائی ۔2016ء ) مانسہرہ کے تفریحی مقام ناران میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث درجنوں سیاحوں نے سخت سردی میں رات سڑک پر گزاری۔

(جاری ہے)

ناران میں بارش کے بعد برساتی نالے ابل پڑے،چٹہ کٹھا کے قریب شاہراہ کاغان بند ہونے سے واپس جانیوالے سیاحوں کی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ راستے نہ کھلنے کے باعث سیاحوں نے سڑک پرہی بسترلگادئیے جبکہ بچے ، بوڑھے اور خواتین نے گاڑیوں میں ہی رات گزاری۔ مسافروں نے راستے بند ہونے پر مقامی انتظامیہ کی کارکردگی پر افسوس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے حکومت سنجیدہ اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :