قندیل بلوچ کی میت نماز جنازہ کیلئےڈیرہ غازی خان پہنچا دی گئی

نماز جنازہ 11 بجے ادا کی جائے گی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 جولائی 2016 10:12

قندیل بلوچ کی میت نماز جنازہ کیلئےڈیرہ غازی خان پہنچا دی گئی

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی۔2016ء) ماڈل قندیل بلوچ کی میت کو ڈیرہ غازی خان میں آبائی علاقے شاہ صد ر دین پہنچا دیا گیاہے اور 11 بجے ان کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین کی جائےگی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ملتان کے علاقہ مظفر آباد میں قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔ نشتر اسپتال ملتان سے قندیل بلوچ کی لاش اُن کے والد ، والدہ اور بہن نے وصول کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :