قراقرم انٹرنیشنل یو نیورسٹی میں یو ایس ایڈ پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کی طرف سے یونیورسٹی کے 23 طلبا و طالبات میں میرٹ سکالر شپ تقسیم

جمعرات 14 جولائی 2016 15:24

گلگت ۔ 14 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جولائی۔2016ء) قراقرم انٹرنیشنل یو نیورسٹی میں یو ایس ایڈ پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کی طرف سے یونیورسٹی کے 23 طلبا و طالبات میں میرٹ سکالر شپ تقسیم کیے گئے ۔ تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرآصف خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان، رجسٹرارعبدالحمید لون کے علاوہ یو ایس ایڈ پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کی جانب سے فرمان علی اور شیراز اللہ بیگ نے شرکت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے یو ایس ایڈ کے تعا ون سے جاری سر گرمیوں بارے کہا کہ یو ایس ایڈ نے 2010سے یونیورسٹی میں سکالر شپس کے علاوہ بی ایڈ آنرز کا نیا کورس متعا رف کروا نے اور اساتذہ کی تربیت میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ یو ایس ایڈ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے لئے ایک نئی عمارت کی تعمیر کے لئے تکنیکی اور مالی مدد فراہم کر رہا ہے جو کہ دور جدید کے تقاضو ں سے ہم آہنگ ایک منفرد شعبہ ہوگا۔

(جاری ہے)

یو ایس ایڈ پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے فرمان علی نے طلبا و طالبات سے مخاطب ہو تے ہوئے کہا کہ کی1980کی دہائی میں گلگت بلتستان میں سرکا ری و غیر سرکا ری محکمو ں میں ملازمتوں کے لئے گریجو یٹس کا فقدان پایا جا تا تھا۔ جبکہ اب علاقے میں انٹر نیشنل یونیورسٹیز سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد قو می سطح پر لیڈرشپ پوزیشنر پر کا م کرنے کے لئے موجود ہیں۔

انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ موجو دہ دور کے چیلنجز کو سامنے ہوئے اپنے تعلیمی میدان میں آگے بڑھیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرآصف خان نے یو ایس ایڈ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یونیورسٹی کو مالی و فنی معاونت فراہم کرنے میں ہمیشہ فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’سکول آف ایجوکیشن‘کی نئی عمارت جو کہ یو ایس ایڈ کی مالی معاونت سے تکمیل کے مراحل میں ہے سے مستقبل میں طلبااور اساتذہ مستفید ہونگے۔

سکالر شپ حاصل کرنے والے طلباوطالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ 4 سالہ بی ایڈ آنرز (ایجوکیشن) کا نیا ڈگری پروگرام جو یو ایس ایڈ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے مرتب کیا گیا ہے مستقبل کے اساتذہ کے لیے ایک بہترین کورس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس پروگرام کو مزید فروغ دینے اور سودمند بنانے کے حوالے سے نئی پالیسی تیار کرینگے جس میں داخلہ اور امتحان کے نظام کو مزید شفاف بنا نے کی کوشش ہوگی۔

اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ نئے سیشن میں ہر کلاس میں طلبا کی زیادہ سے زیادہ تعداد30 تک محدود رکھی جائیگی۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف خان نے کہا کہ یونیورسٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس نئے ڈگری پروگرام کی تشہیر اور فارغ التحصیل طلبا و طالبات کے مفاد میں مختلف پروگرام منعقد کرے۔ تقریب کے آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف خان نے پہلے بیچ کے طلبا و طالبات کو اپنا ڈگری مکمل کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

متعلقہ عنوان :