چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کی عدم بازیابی پر ججوں کا اظہار تشویش

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 جولائی 2016 11:05

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کی عدم بازیابی ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14جولائی۔2016ء) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کی عدم بازیابی پر ججوں کا اظہار تشویش ، اس سلسلے میں آج سندھ ہائی کورٹ میں فل کورٹ اجلاس ہوگا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کو تاحال بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے۔اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ کے سینئر ججز کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اویس شاہ کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ جبکہ آج سندھ ہائی کورٹ میں فل کورٹ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :