اسکینڈل کوئن قندیل بلوچ نے شادی کا اعتراف کرلیا

8 سال قبل والدین نے عاشق نامی شخص سے زبردستی شادی کرادی تھی، ماڈل

بدھ 13 جولائی 2016 18:14

اسکینڈل کوئن قندیل بلوچ نے شادی کا اعتراف کرلیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جولائی ۔2016ء) نئی ابھرنے والی اسکینڈل کوئن قندیل بلوچ نے شادی کا اعتراف کرلیا۔ کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والا عاشق حسین نامی شخص قندیل بلوچ کا شوہر ہے اور اس کا ایک بچہ بھی ہے نجی ٹی وی کے مطابق قندیل بلوچ سے رابطہ کیا گیا تو قندیل بلوچ نے شادی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جب 18 سال کی تھی تو ماں باپ نے زبردستی عاشق حسین نامی شخص سے زبردستی شادی کرا دی تھی جس سے ایک بچہ بھی ہے لیکن شادی کے بعد میں نے کہا کہ مجھے پڑھنا ہے اور اس پسماندہ علاقے میں نہیں رہنا جس کے بعد تعلیم جاری رکھنے کی غرض سے عاشق سے خلع لی۔

(جاری ہے)

ماڈل قندیل بلوچ کا اصلی شناختی کارڈ کا عکس جس میں ان کا نام قندیل بلوچ نہیں بلکہ فوزیہ عظیم ہے۔ ماڈل کی جائے پیدائش ڈیرہ غازی خان ہے اور وہ یکم مارچ 1990 کو پیدا ہوئیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :