عمران خان سے شادی کی خواہشمند قندیل بلوچ نے پہلے سے شادی شدہ اور ایک بیٹے کی ماں ہونے کا اعتراف کر لیا
کوٹ ادو کے رہائشی عاشق حسین سے نکاح ،شادی کی کی تصاویریں منظر عام پر آگئیں ، شادی زبردستی کرائی گئی تھی‘ اسکینڈل کوئین قندیل جھوٹ بول رہی ہے، ہماری پسند کی شادی ہوئی تھی ،لکھے گئے رومانوی خطوط بھی موجود ہیں‘ عاشق حسین کی نجی ٹی سی سے گفتگو
بدھ 13 جولائی 2016 17:31
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جولائی ۔2016ء) نئی ابھرنے والی اسکینڈل کوئن ماڈل قندیل بلوچ نے پہلے سے شادی شدہ اور ایک بیٹے کی ماں ہونے کا اعتراف کرلیا،قندیل بلوچ کی کوٹ ادو کے رہائشی عاشق حسین سے نکاح اور شادی کی کی تصاویریں منظر عام پر آگئیں ۔ اس حوالے سے قندیل بلوچ سے رابطہ کیا گیا تو قندیل بلوچ نے شادی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جب 18سال کی تھی تو ماں باپ نے 2008ء میں عاشق حسین نامی شخص سے زبردستی شادی کرا دی تھی جس سے ایک بچہ بھی ہے لیکن شادی کے بعد میں نے کہا کہ مجھے پڑھنا ہے اور اس پسماندہ علاقے میں نہیں رہنا جس کے بعد تعلیم جاری رکھنے کی غرض سے عاشق سے خلع لی ۔
قندیل بلوچ کا کہنا تھا کہ عاشق حسین مجھ پر تشدد کرتا تھا جس کے تشدد کی وجہ سے میں نے دارالامان میں پناہ لی، کیا ایک عورت کا حق نہیں کہ وہ اپنی زندگی جئے اور پنی پڑھائی جاری رکھے، عاشق حسین مجھے بھائیوں سے بھی نہیں ملنے دیتا تھا اور ہمسائیوں کے ہاں بھی جانے پر پابندی تھی۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں یہ شخص اب کیوں سامنے آیا ہے اور مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میرے خلاف پاکستان میں کیوں پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور اب میں مشہور ہورہی ہوں تو یہ شخص دعوے کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زبردستی کی شادی تھی، اس لئے بچے کو نہیں رکھ سکتی۔قندیل بلوچ کے شوہر عاشق حسین نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قندیل بلوچ جھوٹ بول رہی ہے، ہماری پسند کی شادی ہوئی تھی جبکہ قندیل بلوچ کے لکھے گئے رومانوی خطوط بھی موجود ہیں ۔ عاشق حسین نے کہا کہ قندیل بلوچ نے بنگلہ، گاڑی اور دیگر مطالبات شروع کردیئے تھے اور ملازمت کے لئے ضد کرنے لگی تو دونوں کے درمیان معاملات خراب ہوگئے تھے۔ماڈل قندیل بلوچ کا اصلی شناختی کارڈ کا عکس جس میں ان کا نام قندیل بلوچ نہیں بلکہ فوزیہ عظیم ہے۔ ماڈل کی جائے پیدائش ڈیرہ غازی خان ہے اور وہ یکم مارچ 1990ء کو پیدا ہوئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.