سلمان خان کی ”سلطان“ دنیا بھر میں 350کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب

بدھ 13 جولائی 2016 14:12

سلمان خان کی ”سلطان“ دنیا بھر میں 350کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جولائی ۔2016ء) رواں سال 6جولائی کے روز نمائش کیلئے پیش کی جانے والی سپرسٹار سلمان خان کی فلم ”سلطان“ دنیا بھر میں 350کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

باکس آفس کی شان سلمان خان کی سحر انگیز اداکاری کا جادو ایک مرتبہ پھر پرستاروں کے سر چڑھ کر بولنے میں مصروف ہے۔سلمان خان کی سلطان دنیا بھر 350کروڑ کما کر400کروڑکی جانب رواں دواں ہے۔واضح رہے بولی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان پہلے سے ہی پیش گوئی کر چکے ہیں کہ سلمان خان کی سلطان انکی فلم” پی کے“ کا ریکارڈ توڑے گی۔واضح رہے علی عباس ظفر کی سلطان میں سلمان خان اور خوبرو اداکارہ انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں

متعلقہ عنوان :