ہریتک روشن کی چھ فلموں نے ریلیز سے قبل 550 کروڑ کمالئے

بدھ 13 جولائی 2016 14:12

ہریتک روشن کی چھ فلموں نے ریلیز سے قبل 550 کروڑ کمالئے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جولائی ۔2016ء)بولی ووڈ اداکار ہریتک روشن کی نئی آنے والی فلموں نے پردے پر اترنے سے قبل ہی 550 کروڑ کما لئے۔ وہ اس وقت اپنی فلم موہن جو دڑو کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ہریتک روشن کے ترجمان کے مطابق ان کی آنے والی چھ فلموں کے رائٹس بھارت کے سیٹیلائٹ چینلز کو 550 کروڑ روپے میں فروخت کر دئے گئے ہیں۔ہریتک روشن سال 2017 میں اپنی پروڈکشن میں تیا کردہ فلم ‘کابِل’ کو شاہ رخ خان کی فلم رئیس کے ساتھ 26 جنوری کو شائیقین کیلئے پیش کریں گے۔