اداکارہ کترینہ کیف کی مقبولیت خطرے میں پڑ گئی
بالی ووڈ انڈسٹری میں اضافہ ہوتے نئے چہروں کی بدولت ان کے لیے مواقعوں میں کمی ہوتی جارہی ہے
بدھ 13 جولائی 2016 13:04
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جولائی ۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی مقبولیت خطرے میں پڑ گئی۔ بالی ووڈ انڈسٹری میں اضافہ ہوتے نئے چہروں کی بدولت ان کے لیے مواقعوں میں کمی ہوتی جارہی ہے۔ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ملبوسات کے ایک برانڈ نے برانڈ ایمبسڈر کے طور پر کترینہ کی جگہ کیرتی سنن کو لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق برانڈ کی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ وہ نئے اور نوجوان چہرے کو اپنے برانڈ کے لیے لینا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
اسی برانڈ کے مردانہ ملبوسات کے لیے ورون دھون کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے اور ذرائع کے مطابق ان کے معاہدے کی تو تجدید کردی گئی مگر کترینہ کیف کا معاہدہ ختم ہوگیا ہے اور اس کی تجدید نہیں کی گئی۔کچھ عرصہ قبل ہی کترینہ کیف اور رنبیر کپور کا رشتہ ختم ہوچکا ہے اور وہ دوں وں قطع تعلق کرچکے ہیں۔
کترینہ کیف کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی کئی فلمیں بھی فلاپ ہورہی ہیں اور یوں معلوم ہورہا ہے جیسے ان کا کیریئر زوال کی جانب بڑھ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق کترینہ کو آنند ایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل کاسٹ کیا جارہا ہے لیکن باقاعدہ طور پر اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
-
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
-
ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
-
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
-
رنویرسنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا
-
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
-
سلمان کے گھرپرفائرنگ ، تحقیقات میں مزید سنسنی خیز انکشافات
-
بالی ووڈ میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں، نرگس فخری
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی 27اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم کے پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی ہزاروں مداح
-
اداکارہ پیرس ہلٹن،اپنی بیٹی لندن مارلن کو دنیا سے متعارف کرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.