اینی میٹڈ فلم ”کو بو اینڈ دی ٹو اسٹرنگز“ کا نیا ٹریلر جاری

فلم19 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیئے پیش کی جائیگی

بدھ 13 جولائی 2016 12:58

اینی میٹڈ فلم ”کو بو اینڈ دی ٹو اسٹرنگز“ کا نیا ٹریلر جاری

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جولائی ۔2016ء) فینٹسی تھرلر اینی میٹڈفلم” کوبو اینڈ دی ٹو اسٹرنگز “کا ایک اور دلچسپی سے بھرا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم19 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیئے پیش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اینی میٹڈ مووی کو بو اینڈ دی ٹو اسٹرنگز کی کہانی کوبو نامی بچے کے گرد گھوم رہی ہے جس کی پرسکون زندگی میں اچانک پرانی یادیں ہلچل مچادیتی ہیں۔ کچھ مونسٹرز کوبو کے جانی دشمن بنے ہیں جن سے بچنے کیلئے ضروری ہے وہ جادوئی سوٹ ڈھونڈنا جس کا پتا اس کے والد مرتے وقت بتا کر گئے تھے۔کوبو اکیلے اس مشکل سے کیسے نکلے گا اور کیسے اپنی جان بچائے گا، یہ راز 19اگست کو فلم کے ریلیز ہونے کے بعد کھلے گا۔

متعلقہ عنوان :