ساڑھے سات ہزار موسیقاروں نے ایک ساتھ دھنیں چھیڑ کر نیا عالمی ریکارڈ بنالیا

بدھ 13 جولائی 2016 12:58

ساڑھے سات ہزار موسیقاروں نے ایک ساتھ دھنیں چھیڑ کر نیا عالمی ریکارڈ ..

فرینکفرٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جولائی ۔2016ء)کچھ لوگ ہروقت کچھ کرلینے کی دھن میں لگے رہتے ہیں اور دنیا میں اپنا نام ریکارڈ کرکے ہی چھوڑتے ہیں ایسا ہی کچھ کیا جرمن شہر فرینکفرٹ میں میوزک کے دلدادوں نے جہاں ہزاروں موسیقار اکھٹا ہوئے اورایک ساتھ مدھر دھنیں چھیڑ کرنیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

فرینکفرٹ کے فٹبال اسٹیڈیم میں ہوئے کوئی لگ بھگ سات ہزار پانچ سو میوزیشنز اکھٹا ہوئے کچھ نے تھامے ہوئے تھے ہاتھوں میں گٹار، کچھ نے ڈرم تو کوئی چھیڑ رہا تھا باجوں سے دھنیں اور یوں پورا اسٹیڈیم آرکسٹرا کی مدھر دھنوں سے گونجنے لگا۔

مرد خواتین ہی نہیں بچوں نے بھی اس کارنامے میں لیا حصہ اور ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں سر بکھیر کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ آسٹریلیا میں کوئنز لائن فیسٹول کے دوران 2013 میں 7224 افراد نے ایک ساتھ آرکسٹرا بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔