فلم بینوں کو اپنی فلم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ‘ صائمہ نور

بدھ 13 جولائی 2016 12:50

فلم بینوں کو اپنی فلم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ‘ صائمہ نور

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جولائی ۔2016ء)نامور اداکارہ صائمہ نو رنے کہا ہے کہ ماضی کی نسبت امسال میں ہمسایہ ملک کے مقابلے مقامی سینماؤں میں پاکستانی فلموں کا زیادہ تعداد میں پیش ہونا خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم بینوں کو اپنی فلم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ فلمسازی کے رجحان کو فروغ دیا جاسکے ۔ان کا کہنا تھا کہ سال 2016ء پاکستانی فلم انڈسٹری کے لئے بہترین سال ثابت ہو رہا ہے ۔ اب لکھنے والے اسکرپٹ میں نئے موضوعات کو شامل کر رہے ہیں جس سے ہماری فلموں کو کامیابی مل رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی کیلئے سینما مالکان اور فلم ہینوں کو سب سے پہلے اپنی فلموں کو ترجیح دینی چاہیے ۔