حکومتی سرپرستی میں ہی موسیقی کو فروغ مل سکتا ہے ‘ گلوکارہ حمیرا ارشد

بدھ 13 جولائی 2016 12:45

حکومتی سرپرستی میں ہی موسیقی کو فروغ مل سکتا ہے ‘ گلوکارہ حمیرا ارشد

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جولائی ۔2016ء) گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی میں ہی موسیقی کو فروغ مل سکتا ہے ، ہمارے ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک گلوکار موجود ہے مگر ان کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں مل رہا ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بننے والی فلموں میں جہاں نئے اداکاروں کو موقع دیا جا رہا ہے وہاں ہمیں نئے گلوکاروں سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ مستقبل میں ہمارے پاس موسیقی کا ایک بڑا اثاثہ ہو ۔

انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ حکومتی سرپرستی کے بغیر عروج حاصل نہیں کر سکتا ۔ موجودہ حکومت فنکار نواز ہے اور فنکاروں کے حوالے سے مثبت اقدام اٹھا رہی ہے ۔ حمیرا ارشد نے کہا کہ بڑے فنکار کے اس دنیا سے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کو کسی طور پر حل نہیں کیا جا سکتا مگر ہم آنے والے وقت کے لئے نوجوان گلوکاروں کی ایک بڑی کھیپ تیار کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :