راحیل شریف کے بینرز لگانےوالوں کو گرفتار کیا جائے۔ عدم گرفتاری سے لگتا ہے حکومت خود یہ سب کروا رہی ہے، حکومت گرفتار کر کے غداری کا مقدمہ درج کرے ۔ا پوزیشن لیڈر سینیٹ اعتزاز احسن کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین بدھ 13 جولائی 2016 12:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 جولائی 2016ء) :اپوزیشن لیڈر سینیٹ اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وفاقی ادارلکومت اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں راحیل شریف کی تصاویر والے بینرز لگانے والوںکے خلاف تاحال کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ اعتزاز احسن نے کہا کہ بینرز پر نمبرز بھی دئے گئے ہیں۔، اس کے باوجود ابھی تک وفاقی وزیر داخہ چوہدری نثار علی خان نے کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا؟ انہوں نے کہا کہ بینرز لگانے والے’موو آن پاکستان پارٹی ‘ کے افراد کی عدم گرفتاری سے یہ تاثر ملتا ہے کہ حکومت خود اس میں ملوث ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سے پانامہ لیکس پر بات کریں تو کہتی ہے جمہوریت کو خطرہ ہے ۔ اگر نواز شریف کی کرپشن پر بات کی جائے تو بھی جمہوریت کو خطرہ ہو جاتا ہے۔(جاری ہے)
لیکن ایسا کہہ کر حکومت دراصل اپوزیشن پر دباﺅ ڈالنا چاہتی ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ چوہدری نثار نے ابھی تک بینرز لگانے والوں کی گرفتاریوں کا حکم کیوں نہیں دیا؟ کیوں کسی کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا؟ چوہدری نثار کو چاہئیے کہ ان افراد کو گرفتار کر کے ان پر آرٹیکل چھ کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے، مقدمہ درج ہونے کے بعد وہ خود ہی بتا دیں گے کہ ان سے یہ کام حکومت نے کروایا ہے یا نہیں۔
کیونکہ بینرز سے سول سوسائٹی مارشل لا کے دباﺅ کا شکار ہو جاتی ہے، فوج کے آنے کے خوف سے سول سوسائٹی حکومتی کرپشن پر نہیں بولتی۔اسی سلسلے میں بات کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بینرز لگوانے کا الزام اپوزیشن کی جانب سے نہیں بلکہ اعتزاز احسن خودلگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن ایک ہی سانس میں نواز شریف سے کرپشن کا حساب مانگتے ہیں، جبکہ آصف زرداری کی کرپشن کا دفاع کرتے ہیں۔ راحیل شریف کے بینرز لگانے والوں سے متعلق صوبائی وزیر نے کہا کہ بینرز لگانے والے کو ذاتی طور پرجانتا ہوں۔ بینرز لگانے والا چاہتا تھا کہ اسے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے،سرفراز بگٹی
-
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.