بھارت میں صرف 6اداکارہیں جن کی وجہ سے فلم فروخت ہوتی ہے‘کرن جوہر

بدھ 13 جولائی 2016 12:05

بھارت میں صرف 6اداکارہیں جن کی وجہ سے فلم فروخت ہوتی ہے‘کرن جوہر

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جولائی ۔2016ء) بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ بھارت میں صرف 6اداکارہیں جن کی وجہ سے فلم فروخت ہوتی ہے یہ بات انھوں نے ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

کرن جوہر کا کہناتھا کہ ہمارے پاس بنانے کے لیے سینکڑوں فلمیں ہیں جن کے نام پر فلم فروخت ہوتی ہے ان کا کہناتھا کہ اگر آپ کسی نئے اداکار کو لیتے ہیں تو پھر نہ بجٹ ملتاہے اور نہ ہی فلم کی موسیقی کے حقوق ملتے ہیں جبکہ اس کے بیرون ملک ریلیز کے امکان بھی کم ہوجاتے ہیں ۔

کرن جوہر کا مزید کہناتھا کہ فلم بین چند ایک اداکاروں کوہی بار بار اور ایک ہی جیسے کرداروں میں دیکھنے کی بجائے نئے چہروں کو اسکرین پر دیکھناچاہتے ہیں ۔اسی لیے میں اپنی فلموں میں نئے ٹیلنٹ کو کاسٹ کرنے پر توجہ دیتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :