سی ویو کی مرکزی شاہراہ کو عبد الستار ایدھی کے نام سے منسوب کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 جولائی 2016 11:36

سی ویو کی مرکزی شاہراہ کو عبد الستار ایدھی کے نام سے منسوب کر دیا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 جولائی 2016ء) : کراچی میں سی ویو کی مرکزی شاہراہ کو عبد الستار ایدھی کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما اور محسن انسانیت عبد الستار ایدھی کے انتقال کے بعد کراچی کی شاہراہ کو سماجی رہنما کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس اعلان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کراچی کی سی ویو کی مرکزی شاہراہ بیچ ایونیو کا نام تبدیل کر کے عبد الستار ایدھی ایونیو رکھ کر دیا گیا ہے جبکہ اس شاہراہ پر عبد الستار ایدھی ایونیو کا بورڈ بھی لگا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :