لائن ایکس ۔ حیرت انگیز پینٹ، جس کے ایک کوٹ سے کوئی بھی چیز ٹوٹنے سے محفوظ ہوجاتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 13 جولائی 2016 04:53

لائن ایکس ۔ حیرت انگیز پینٹ، جس کے ایک کوٹ سے کوئی بھی چیز ٹوٹنے سے محفوظ ..

ایک کمپنی نے ایسا پینٹ بنایا ہے جس کا ایک کوٹ کسی بھی چیز کو ایسا بنا سکتا ہے کہ اسے کسی طرح بھی توڑا نہ جا سکے۔
لائن ایکس(Line X) کی کوٹنگ کسی بھی چیز کو بہت زیادہ پائیدار بنا دیتی ہے۔اسے ابتدائی طور پر کاروں اور ٹرکوں کے پرزوں پر استعمال کرنے کے لیے بنایا گیا ہے تاہم اسے پینٹاگون کی دیواروں پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ بمباری میں انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اسے بنانے والی کمپنی اسے ہر چیز پر استعمال کرتی ہےتا کہ دیکھا جا سکے کہ کوئی چیز ایسی تو نہیں جو پینٹ ہونے کےبعد بھی ٹوٹ جائے۔لائن ایکس کے ایک کوٹ کے بعد پلاسٹک کے پارٹی کپ اتنے مضبوط ہوجاتے ہیں کہ اُن پر اگر کوئی کھڑا ہو تو پھر بھی نہ ٹوٹیں اور مٹی کے برتن ایسے ہوجاتے ہیں کہ جتنی مرضی زور سے پھینکے جائیں، نہیں ٹوٹتے۔لائن ایکس کا کوٹ ایک خربوزے پر کیا گیا تو خربوزے نے بھی گر کر ٹوٹنے سے انکار کر دیا۔لائن ایکس کا ایک کوٹ انڈے کو بھی گیند کی طرح مضبوط کر دیتا ہے لیکن ظاہر ہے اس کا بہترین استعمال کاروں اور ٹرکوں پر ہے۔