عبدالستار ایدھی نے انسانوں کو جینے کا طریقہ سکھایا اگر لوگ ان کے طریقوں پر عمل کریں تو تمام مسائل خود بخود حل ہوجائینگے

عوامی نیشنل پارٹی (ولی) سندھ کے صدر لال فضل کریم اور سیکریٹری جنرل قاسم جان

منگل 12 جولائی 2016 22:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جولائی ۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی (ولی) سندھ کے صدر لال فضل کریم اور سیکریٹری جنرل قاسم جان نے پارٹی وفد کے ہمراہ عبدالستار ایدھی کے گھر جاکر فیصل ایدھی کو پارٹی مرکزی صدر بیگم نسیم ولی خان المعروف مور بی بی کا تعزیتی پیغام پہنچایا اور فاتحہ پڑھی ، بیگم نسیم ولی خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ عبدالستار ایدھی (مرحوم ) نے انسانوں کو جینے کا طریقہ سکھایا اگر لوگ ان کے طریقوں پر عمل کریں تو تمام مسائل خود بخود حل ہوجائے گے ،انہوں مزید کہا کہ عبدالستار ایدھی کا حقیقی معنوں میں اﷲ پر یقین اور ایمان پر پختہ تھا اور انہوں نے اپنے عملی زندگی میں ثابت کردیا کہ لوگوں کی خدمت میں ہی اصل کامیابی ہے ۔

اس موقع پر فیصل ایدھی نے بیگم نسیم ولی خان اور پارٹی وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی (مرحوم) خان عبدلغفار خان المعروف ــباچا خان سے بہتر متاثر تھے ان کو سرخ رنگ سے بہت پیار تھا ،اس موقع پر پارٹی وفد نے عبدالستار ایدھی جونیئر سے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میں صوبائی نائب صدر ادریس دیشان،فنانس سیکریٹری رشید خان ،انفارمیشن سیکریٹری شاکر بونیری ،مرکزی جوائنٹ سیکریٹری عبدالرحمن نتولی ، مرکزی کمیٹی کے رکن محب اﷲ ،ضلع غربی کے صدر مومن خان باچا ،ضلع ساؤتھ کے صدر ڈاکٹر فضل الرحمن ،ملیر کے جنرل سیکریٹری شیر نواب خان سمیت دیگر عہدیدارشامل تھے۔