نئی شادی عمران خان اور خاتون دونوں کی ہیٹ ٹرک ہو گی
نئی دلہن اعلیٰ تعلیم یافتہ اور سوشل سرکل میں کافی اثر رکھتی ہیں،تعلق اودھیانہ فیملی سے اور پاکپتن کی رہائشی ہیں،ذرائع عمران خان کی میری بہن سے شادی ہوچکی ،بھائی کی تصدیق، عمران خان کی شادی کارکنوں کیلئے بڑی عید کا بڑا تحفہ ہوسکتی ہے،ذرائع
منگل 12 جولائی 2016 21:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جولائی ۔2016ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان شادی کے حوالے سے ہیٹ ٹرک چانس پر کھڑے ہیں‘ ان کی تیسری شادی کے حوالے سے میڈیا میں ڈھول پیٹے جارہے ہیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق عمران خان کی تیسری شادی اپنی روحانی پیر بشریٰ کے کہنے پر کررہے ہیں اور ان کی ہونے والی دلہن کا نام الف سے شروع ہوتا ہے اور عمران خان کی ہونے والی اہلیہ بھی عمران خان سے شادی کرکے ہیٹ ٹرک کرجائیں گی کیونکہ اس سے پہلے ان کی بھی دو شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان جس خاتون سے شادی کرنے جارہے ہیں۔ وہ تین بچوں کی ماں ہیں۔ نئی دلہن اعلیٰ تعلیم یافتہ اور سوشل سرکل میں کافی اثر رکھتی ہیں۔ خاتون کا تعلق اودھیانہ فیملی سے بتایا جارہا ہے اور یہ فیملی پاکپتن کی رہائشی ہے۔(جاری ہے)
عمران خان کا حالیہ دورہ انگلینڈ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا جارہا ہے۔ کیونکہ وہ اپنے بچوں کو اعتماد میں لینا چاہتے ہیں ۔
ریحام خان سے شادی رچانے سے پہلے بھی عمران خان نے لندن میں مقیم اپنے دونوں صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کو اعتماد میں لیا تھا ۔ عمران خان کی ہونے والی آئندہ شادی میں توقع ہے کہ عمران خان اور خاتون کے بچے بھی شریک ہوں گے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ عمران خان نے تیسری شادی کی تردید دو ٹوک الفاظ میں کردی ہے اور کہا کہ وہ تیسری شادی ڈنکے کی چوٹ پر علی الاعلان کریں گے دوسری ان کی ہونے والی اہلیہ کے بھائی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان اور اس کی بہن کی شادی ہوچکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان تیسری شادی عید قربان سے پہلے کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں اور عمران خان کی تیسری شادی تحریک انصاف کے کارکنوں کیلئے بڑی عید کا بڑا تحفہ ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں کے بعد پاکپتن کی لودھیانہ فیملی کے ہاں مبارکبادی کا تانتا بندھا ہوا ہے اور ہونے والی دلہن کے اہل خانہ بخوشی مبارکبادیں وصول کررہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو بے گناہ فلسطینیوں کے قتل ، اسرائیلی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر نسل کشی پر گہری تشویش ہے، آصف علی زر داری
-
بھارت 5 اگست 2019 اور اس کے بعد لیے گئے تمام غیر قانونی اقدامات واپس لے ، آصف زر داری
-
چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سمیت مشترکہ اہداف کے فروغ کیلئے چین کے ساتھ کام کرتے رہیں گے، صدر مملکت
-
صدر کا مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر دوست ممالک بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین، ترکی اور قطر کا شکریہ
-
دہشتگردی کا عفریت پھر اپنا گھناؤنا سر اٹھا رہا ہے، پڑوسی ممالک سے دہشتگرد گروہوں کا سختی سے نوٹس لینے کی توقع ہے ، صدر زر داری
-
پاکستان میں حج آپریشن کے آغاز کی تاریخ کا اعلان
-
سعد رفیق نے ’ایکس‘ پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
-
ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا اور وزیراعظم کو بعد میں دکھایا گیا،احسن اقبال کا نیا انکشاف
-
ہمارا مینڈیٹ چرانے والوں کے ساتھ مفاہمت تو دور ، بیٹھا بھی نہیں جاسکتا
-
دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ
-
وزیرداخلہ کی زیرصدارت نادرا ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پرحملہ آور ہیں، عطاء اللہ تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.