پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، سرکاری فنڈ زاتی اکاؤنٹ میں جمع کرانے پر سخت نوٹس

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 12 جولائی 2016 20:26

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء ) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین میاں محمود الر شید صدارت میں ہوا جس میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان، ڈاکٹر وسیم اختر، وحید ڈوگر، سائرہ افتخار نے بطور ممبر جبکہ ایڈیشنل آئی جی سہیل خان اور ایڈیشنل ہوم سیکرٹری نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میاں محمود الر شید نے محکمہ پولیس میں پٹرولنگ کی مد میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں اور بعض افسروں کی جانب سے رقم اپنے ذاتی اکاؤنٹس میں رکھنے پر برہمی کاظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی وسائل کی لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ، ڈائریکٹر آڈٹ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی 60یوم میں رپورٹ پیش کریگی۔