ڈاکوؤں نے لوٹ کر مزاحمت پر گولی ماردی

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 12 جولائی 2016 20:25

سیالکوٹ(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء ) تھانہ سول لائن کے علاقہ لاری اڈا کے قریب ڈاکوؤں نے تیرہ لاکھ روپے چھین کر شہری کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ہے، پولیس کی ناکہ بندی کے باوجود ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے ۔

(جاری ہے)

لاری اڈا کے باہر ٹائر شاپ سے محمد سعید بارہ لاکھ روپے جمع کروانے کیلئے بینک جارہا تھا کہ کشمیر روڈ پر موٹر سائیکل سوار دونامعلوم ڈاکوؤں نے پستول دیکھا کر اسے روک لیااور جان سے ماردینے کی دھمکی دے کر تیرہ ہ لاکھ روپے چھین لئے اور شورمچانے پر فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ۔

زخمی کو گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے جبکہ پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے ۔ زخمی ہونے والے محمد سعید کے مطابق ڈاکوؤں نے اس کے ساتھ دن دیہاڑے مزاحمت کی اورکیش کا بیگ چھین کر فرار ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :