بارشوں کی وجہ سے روہی نالہ چونیاں میں طغیانی

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 12 جولائی 2016 20:24

چونیاں(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء ) مون سون کی بارشوں کی وجہ سے روہی نالہ چونیاں میں طغیانی سے راناٹاؤن اور کناروں پر آباد دیگر آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا۔ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ مذکورہ ڈینگی دریائے بیاس کی ایک شاخ تھی۔ جس کی چوڑائی کئی ایکڑ پر مشتمل تھی اور اس کا پانی ملتان تک جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اب یہ روہی نالہ سکڑ کررہ گیا ہے۔ کیونکہ لوگوں نے کناروں کے آس پاس زمین پر قبضہ کرکے رہائش گاہیں تعمیر کرلی ہوئی ہیں اور قبضہ مافیا نے بھی ڈینگی کے رقبہ پرقبضہ کرکے بعدازاں فروخت کرکے کروڑوں روپے کمالئے ہیں۔ حالیہ بارشوں کی وجہ سے ڈھائیوں سے جو پانی ڈینگی میں شامل ہوا ہے اس میں بے پناہ مچھلی بھی آگئی ہے۔ جو چونیاں کے لوگ دھڑادھڑ پکڑرہے ہیں۔زیادہ تر ملہی اور ڈمرا مچھلی کی اقسام روہی نالہ میں موجود ہیں