آزاد کشمیر کا الیکشن فوج کی نگرانی میں کروایا جائے،حامد رضا

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 12 جولائی 2016 20:22

لاہو(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا الیکشن فوج کی نگرانی میں کروایا جائے۔نواز شریف بھارت کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں اس لئے بھارتی میڈیا نواز شریف کی حمایت اور راحیل شریف کی مخالفت کررہا ہے۔آزادانہ اور شفاف الیکشن ہوئے تو ن لیگ کو آزاد کشمیر میں عبرت ناک شکست ہو گی۔

ہمارے وزیر اعظم کو مسئلہ کشمیر سے کو ئی دلچسپی نہیں۔ ن لیگ کی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو سر د خانے میں ڈال رکھا ہے۔آزاد کشمیر کی باشعور عوام ووٹ کی طاقت سے کرپشت کے بت پاش پاش کردے۔پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کی کارکردگی مایوس کن ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کی انتہا کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور وفاقی وزراء کی آزاد کشمیر میں مداخلت روکی جائے۔

بھارتی جاسوس کل بھوشن کی گرفتاری پر ہمارے حکمرانوں کی خاموشی شرمناک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ احتساب کا عمل حکمران خاندان سے شروع ہونا چاہیئے۔طاقتور اور بڑے لوگوں کے بے رحم احتساب کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔

ریاستی اداروں کو سیاست زدہ کرکے تباہ کردیا گیا ہے۔ملک کو دہشتگردی اور لاقانونیت سے پاک کرنے کیلئے بے رحمانہ سرجری کی ضرورت ہے۔حوس زر اور حوس اقتدار نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے۔پاکستان کو افغانستان میں بے دخل کرنے کیلئے بھارت بھاری سرمایہ کاری کررہا ہے۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پاکستان کو ہر طرح کے طاقتور مافیاز سے پاک کرنے کیلئے جر أت مند حکمرانوں کی ضرورت ہے۔سول اداروں کی نالائقی کی وجہ سے پاک فوج کی قربانیاں ضائع ہو رہی ہیں۔ سیاست و اقتدار کو لوٹ مار کا ذریعہ بنانے کی روایت ختم کرنا ہو گی۔ سنی اتحاد کونسل کے 20امیدوار آزاد کشمیر کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :