سانگھڑجلد از جلد واپڈا کی نجکاری کر کے کرپشن کا خا تمہ کیا جا ئے ۔علاقہ مکین

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 12 جولائی 2016 19:59

سانگھڑ(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء ) سانگھڑچک نمبر چار کے مکینوں کی گزشتہ ڈیڈ ہفتے سے ٹرانسفارمر خراب ہو نے کے با عث بجلی منقطع ہے چک نمبر 4کے مکینوں نے ایکسین اور ایس ڈی او آفس کے سامنے دوسرے روز بھی دھرنا دیا ہے، رانا عابد ،الطاف اور علی شیر کی سربراہی میں احتجاج کیا مظا ہرین نے کہا ہے کہ ہم بر وقت بجلی کے بل ادا کر تے ہیں مگر ہما را ٹرانسفارمر خراب ہو نے کی وجہ سے ایس ڈی او کے عملے نے پچاس ہزار روپے ٹرانسفامر کی مر مت کے نام پر وصول کئے ہیں جب کے ڈیڈ لا کھ روپے مذید ما نگے جا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ایس ڈی او فیا ض احمد نا ئچ نے کر پشن کا با زار گر م کر رکھا ہے اور ان کا آفس کرپشن کا گڑ کی بن چکا ہے ایکسین سمیت کو ئی سننے والا نہیں اگر آفس جا تے ہیں مقدمات درج کرانے کے ساتھ ساتھ سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دی جا تی ہیں مظا ہرین نے کہا ہے کہ ایس ڈی او ڈا ئریکٹ بجلی کے کنکشن لگواتے ہیں اور بجلی کے بل کے بجا ئے رشوت کی مد میں حا صل کروڑوں روپے اپنی جیب میں ڈال لیتے ہیں جب کے فیا ض احمد نا ئچ نے الزامات کو مسترد کر دیا ہے جب کے غریب غربا کے کنکشن منقطع کر دیتے ہیں مظا ہرین نے وفا قی حکومت سے واپڈا کو فوری طور پر نجکاری میں دینے کا مطا لبہ کر نے کے ساتھ ایس ڈی او کو تبدیل کر نے کی شدید نعرے با زی بھی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :