انڈسٹریل ایریا میں غیر آباد پلاٹوں دوبارہ نیلامی کیلئے پالیسی تیار

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 12 جولائی 2016 19:57

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء ) حکومت نے انڈسٹریل ایریا میں 5 سال سے غیر آباد پلاٹوں کو واپس لیکر انہیں دوبارہ نیلام کرنے کیلئے پالیسی مرتب کی ہے تاکہ انڈسٹریل ایریا کو آباد کیا جاسکے لوگوں کی بڑی تعداد نے صوبہ بھر کے مختلف انڈسٹریل اسٹیٹس میں سستے داموں پلاٹ حاصل کئے مگر وہاں پر کسی قسم کی انڈسٹری قائم نہ کی اور یہ پلاٹ غیر آباد پڑے ہیں جس پر حکومت نے ایسے پلاٹوں کو واپس لیکر ان کا دوبارہ نیلام عام کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے تاکہ انڈسٹریل ایریا کو زیادہ سے زیادہ آباد کیا جاسکے۔