جنرل راحیل شریف کے حق میں بینرز آویزاں

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 12 جولائی 2016 19:50

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء ) جنرل راحیل شریف کے حق میں سرگودھا سمیت مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کئے جارہے ہیں جن پر مختلف قسم کے نعرے درج ہیں غیر سیاسی تنظیموں کی جانب سے جنرل راحیل شریف کے حق میں لگائے جانیوالے بینرز پر لکھا ہے ‘ خدا راہ جانے کی باتیں جانے دو اس ملک کو آپ کی ضرورت ہے‘ آپ کو بہت کام کرنا ہے اور اسی طرح مختلف قسم کے نعرے درج ہیں جس میں عوام کی جانب سے جنرل راحیل شریف سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لیکر ملک و قوم کی خدمت کریں۔

متعلقہ عنوان :