متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نیہان بن مبارک النیہان کا لاہور کا مختصر دورہ ، شہباز شریف کی تعریف

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 12 جولائی 2016 19:47

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء ) متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت ، یوتھ و سماجی ترقی شیخ نیہان بن مبارک النیہان نے لاہور کا ایک روز کا دوری کیا جس دوران انہوں نے صوبے کے عوام کیلئے ترقیاتی اور فلاحی کاموں پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کی تعریف کی ۔ شیخ نیہان بن مبارک النیہان کلے لاہور پہنچنے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا او گلدستہ پیش کیا۔

شیخ نیہان بن مبارک النیہان نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت یابی پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معزز مہمان کا لاہور آمد پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات دوستی اور بھائی چارے کے لازوال تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے تعاون لائق تحسین ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت، یوتھ و سماجی ترقی شیخ نیہان بن مبارک النیہان کی جانب سے وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات پر ان کے شکرگزار ہیں۔پاکستانی قوم اور دوستوں کی دعاؤں سے وزیراعظم محمد نوازشریف صحت یاب ہوئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت، یوتھ و سماجی ترقی شیخ نیہان بن مبارک النیہان لاہور سے روانہ ہوئے تو وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ائیرپورٹ سے انہیں رخصت کیا۔

اس سے پہلے شیخ نیہان بن مبارک النیہان نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کے سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے کیے جانے والے ٹھوس اقدامات کی تعریف کی ہے اور کہاہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف انتہائی محنت ،لگن اورجذبے کیساتھ صوبے کے عوام کی خدمت کررہے ہیں اورپنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے لائق تحسین اقدامات اٹھائے ہیں ۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے صوبے میں کئی شعبوں میں بہترین اصلاحات کی ہیں جن کا محور عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی متاثرکن قیادت میں پنجاب حکومت نے شاندار فلاحی پروگرامز شروع کررکھے ہیں جوکہ قابل ستائش ہیں۔ صوبے کے عوام کی خدمت اورمنصوبوں کی مقررہ مدت سے قبل تکمیل کا کریڈٹ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو جاتا ہے اور میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کو ان کی بے مثال عوامی خدمت پر مبارکباد دیتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :