آغا ناصر کے انتقال پرشہبازشریف کا اظہارِ تعزیت

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 12 جولائی 2016 19:44

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے معروف براڈکاسٹر، پروڈیوسر و ٹی وی ڈائریکٹر آغا ناصر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔