کاشتکار فصل پر حملے سے خبردار رہیں

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 12 جولائی 2016 19:44

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء ) محکمہ زراعت کے شعبہ پیسٹ وارننگ کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال، پاکپتن اور اوکاڑہ کے اضلاع میں سفید مکھی کے 5، چست تیلہ کے 12، تھرپس کا ایک اور ملی بگ کا ایک ہاٹ سپاٹ مشاہدہ میں آیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے ساہیوال ڈویژن کے کاشتکار وں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کپاس کی فصل کی ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں اور فصل پر چست تیلہ، تھرپس اور ملی بگ کاحملہ معاشی نقصان کی حد تک پہنچنے پر محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے نئی کیمسٹری کی حامل زہروں کا سپرے کریں۔ بارشوں کے بعد زمین وتر آنے پر کپاس کے کھیتوں میں اگنے والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کو بھی یقینی بنائیں۔