عبدالستار ایدھی نے انسانوں کو جینے کا طریقہ سکھایا ،لوگ ان کے طریقوں پر عمل کریں تو تمام مسائل خود بخود حل ہوجائینگے
عوامی نیشنل پارٹی (ولی) سندھ کے صدر لال فضل کریم اور قاسم جان کی عبدالستار ایدھی کے گھر جاکر فیصل ایدھی کو پارٹی مرکزی صدر بیگم نسیم ولی خان المعروف مور بی بی کا تعزیتی پیغام پہنچایا
منگل 12 جولائی 2016 19:05
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جولائی ۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی (ولی) سندھ کے صدر لال فضل کریم اور سیکریٹری جنرل قاسم جان نے پارٹی وفد کے ہمراہ عبدالستار ایدھی کے گھر جاکر فیصل ایدھی کو پارٹی مرکزی صدر بیگم نسیم ولی خان المعروف مور بی بی کا تعزیتی پیغام پہنچایا اور فاتحہ پڑھی ، بیگم نسیم ولی خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ عبدالستار ایدھی (مرحوم ) نے انسانوں کو جینے کا طریقہ سکھایا اگر لوگ ان کے طریقوں پر عمل کریں تو تمام مسائل خود بخود حل ہوجائے گے ،انہوں مزید کہا کہ عبدالستار ایدھی کا حقیقی معنوں میں اﷲ پر یقین اور ایمان پر پختہ تھا اور انہوں نے اپنے عملی زندگی میں ثابت کردیا کہ لوگوں کی خدمت میں ہی اصل کامیابی ہے ۔
اس موقع پر فیصل ایدھی نے بیگم نسیم ولی خان اور پارٹی وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی (مرحوم) خان عبدلغفار خان المعروف ــباچا خان سے بہتر متاثر تھے ان کو سرخ رنگ سے بہت پیار تھا ،اس موقع پر پارٹی وفد نے عبدالستار ایدھی جونیئر سے بھی ملاقات کی۔(جاری ہے)
وفد میں صوبائی نائب صدر ادریس دیشان،فنانس سیکریٹری رشید خان ،انفارمیشن سیکریٹری شاکر بونیری ،مرکزی جوائنٹ سیکریٹری عبدالرحمن نتولی ، مرکزی کمیٹی کے رکن محب اﷲ ،ضلع غربی کے صدر مومن خان باچا ،ضلع ساؤتھ کے صدر ڈاکٹر فضل الرحمن ،ملیر کے جنرل سیکریٹری شیر نواب خان سمیت دیگر عہدیدارشامل تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.