رواں مون سون سیزن کے دوران بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ اداروں میں الرٹ جاری

منگل 12 جولائی 2016 14:41

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جولائی۔2016ء) رواں مون سون سیزن کے دوران بارشوں اور ان کے نتیجے میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ اداروں میں الرٹ جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کیپیٹل ایڈمنسٹریشن نے اس حوالے سے جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں ممکنہ ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے متعلقہ اداروں و محکموں کو تمام وسائل بروئے کار لانے سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے۔

اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ دریائے سواں اور کورنگ کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال پر بروقت قابو پایا جا سکے۔ دریں اثنا ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق معلومات کے لئے ترلائی، بہارہ کہو اور سہالہ میں تین فلڈ کنٹرول سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔