Live Updates

عمران خان کی تیسری شادی سے ان کی بہنیں بھی لاعلم ۔ خاندانی ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 جولائی 2016 14:21

عمران خان کی تیسری شادی سے ان کی بہنیں بھی لاعلم ۔ خاندانی ذرائع

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی بہنیں بھی ان کی تیسری شادی سے لا علم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق ان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں ٹی وی چینلز پر دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مانیکا خاندان میں عمران خان کی شادی کی خبروں پر تشویش ہی نہیں حیرانگی بھی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کی بہنوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ شادی سے متعلق عمران خان نے انہیں کوئی ٹاسک نہیں دے رکھا تھا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عمران خان اپنی تیسری شادی اہل خانہ کی مرضی سے کریں گے اور انہوں نے دلہن ڈھونڈنے کا ٹاسک اپنی بہنوں کو سونپ رکھا ہے البتہ عمران خان کی بہنوں اور خاندانی ذرائع نے اس کی تردید کر دی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :