Live Updates

عمران خان کی شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 جولائی 2016 13:49

عمران خان کی شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ ترجمان پی ٹی آئی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے شادیوں کی ہیٹرک کر لی، لیکن دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان کی شادی سے متعلق تمام خبروں کی تردید کرتا ہوں، عمران خان کی مانیکا خاندان کے ساتھ روحانی وابستگی ہے، مانیکا خاندان میں عمران خان کی شادی کی خبریں مضحکہ خیز ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کی شادی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔نعیم الحق نے واضح کیا کہ عمران خان چھٹیاں گزارنے کے لیے اپنے بچوں کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں۔ نعیم الحق نے مزید کہا کہ جن خاتون کا نام عمران خان سے منسوب کیا جارہا ہے وہ پہلے ہی سے شادی شدہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے اپنی بہنوں سے شادی کی خواہش کا اظہار کر کے تمام تر ذمہ داری ان کو سونپ رکھی ہے۔ جب بھی عمران خان کی تیسری شادی ہو گی اس سے متعلق سب کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ لہٰذا میڈیا سے گذارش ہے کہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات