قصور،ٹریفک حادثات میں 2 افرادجاں بحق

منگل 12 جولائی 2016 12:38

قصور۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جولائی۔2016ء) ٹریفک کے مختلف حادثات کے نتیجہ میں 2 افرادجاں بحق جبکہ خاتون ٹانگیں تڑوابیٹھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیخ فیصل موٹرسائیکل پر قصور سے الہ آباد جارہاتھا جب دیپالپورروڈ پردیوکھارا کے قریب پہنچا تو مخالف سمت سے آنیوالی تیز رفتارموٹرسائیکل سے ٹکرا کر شدیدزخمی ہوگیا اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایاگیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکا‘موٹرسائیکل سوار موقع سے فرار ہوگئے۔

پتواں کلاں کا رہائشی ملک شفیق اپنی اہلیہ کے ہمراہ پتوکی سے موٹرسائیکل پر اپنے گاؤں جارہاتھا ہلہ روڈکے قریب تیزرفتارکیری ڈبے نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایاگیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ملک شفیع زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ اسکی اہلیہ کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں جسکی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :