وزیر اعلی نے موٹروے سے خیابان جناح تک کی اہم شاہراہ کو معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کر دیا

پیر 11 جولائی 2016 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے موٹروے سے خیابان جناح تک کی اہم شاہراہ کو معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کر دیاہے -وزیراعلی نے نئی تعمیر ہونے والی اس شاہراہ کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی ہے -لاہورکی یہ اہم شاہراہ کئی آبادیوں کو موٹروے سے منسلک کرتی ہے -