پرویز مشرف جلد وطن واپس آکر باقاعدہ سیاست کا آغا زکریں گے ،پارٹی ملک گیر سطح پر رکنیت سازی مہم اور ورکرزکنونشن کا انعقاد کرے گی ،2018 کے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے
آل پاکستان مسلم لیگ مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرامجد عید ملن پارٹی اور رسم تاج پوشی کی تقریب سے خطاب
پیر 11 جولائی 2016 22:42
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے پرویز مشرف جلد وطن واپس آکر باقاعدہ سیاست کا آغا زکریں گے،پارٹی ملک گیر سطح پر رکنیت سازی مہم اور ورکرزکنونشن کا انعقاد کرے گی اور 2018 کے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔ وہ پیر کو مقامی ہوٹل میں اے پی ایم ایل سندھ کی جانب سے عید ملن پارٹی اور رسم تاج پوشی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔
اس موقع پر اے پی ایم ایل سندھ کے صدرسردار غلام رضاخان،سندھ کے سیکریڑی جنرل پیر میاں زبیراور سند ھ کے سیکریٹری اطلاعا ت محمد علی شیروانی نے ڈاکڑ محمد امجدکی تاج پوشی کی۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایل کسی جماعت میں ضم نہیں ہورہی ہے اور نہ ہی کسی سے ہمارا اتحاد ہوا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف ملک سے فرار نہیں ہوئے ہیں ۔وہ علاج کے لیے بیرون ملک گئے ہیں اور جلد ان کی واپسی ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ حکمراں ملک کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں ۔یہ تبدیلی اے پی ایم ایل ہی آئندہ انتخابات میں لائے گی اوراگلی حکومت میں اے پی ایم ایل کا اہم کردا ر ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے قا ئدپرویز مشرف مجھے جوذمے داری دی تھی ۔آج آپ لوگوں کی مدد سے ہم نے تما م صو بوں،ڈویثرن ، اضلاع ،تحصیل اور یو نین کو نسل تک تنظیم سازی مکمل کر لی ہے اور آنے وا لے دنوں میں دبئی میں ہو نے وا لی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں پرویز مشرف کو اے پی ایم ایل کی تنظیم سازی مکمل ہو نے کی رپورٹ پیش کریں گے اور اس کے بعد ملک بھر میں پارٹی بھرپور انداز میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
-
شہبازشریف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
جنوبی ایشیا میں پہلی بار آرٹیفشل انٹیلیجنس سے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان شروع ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.