مولانا ظفر اقبال قریشی اپنے بھائی سمیت اچانک حادثے کا شکار ہوئے،ان کی اچانک وفات سے جامعہ اسلام آباد کا پورا ماحول سوگوار ہے، مفتی محمد ظفر اقبال جلالی ،ڈاکٹرپروفیسر محمد اسلم جلالی کی قبر پر فاتحہ خوانی اور ان کے والدین اور اعز و اقارب سے اظہار تعزیت

پیر 11 جولائی 2016 22:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) جامعہ اسلام آباد کا ہوشیار فرزند اور ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی کا شاگر د رشید اچانک حادثہ کا شکار ہو دریائے نیلم میں ڈوب گئے جس سے جامعہ اسلام آباد کے اساتذہ ، طلباء اور متعلقین کے علاوہ اہلسنت و جماعت کے احباب میں اضطراب اور بے چینی پائی گئی اور سب نے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی ،ڈاکٹرپروفیسر محمد اسلم جلالی ، مولانا محمد نوید رضوی ، مفتی رفاقت علی جلالی ، مفتی محمد عثمان جلالی ، مولانا عامر قریشی ، مفتی محمد ارسلان جلالی ، مفتی محمد عامر علی عطاری ، مولانا عبد القدیر ، مولانا تنویر ستی ، مفتی فیضان علی ، مفتی محمد ایوب ، مولانا محمد شعیب ،مولانا عاصم خان ، مولانا محمد فیاض و دیگر ان کے والدین ، بھائیوں اور اعز و اقارب سے تعزیت کے لیے ان کے آبائی گاؤں کٹن شاہی وادی نیلم آزاد کشمیر گئے ۔

(جاری ہے)

اور ان کی قبر پر قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا اور ان کے گھر پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے کہا کہ احیائے اسلام کے لیے دین حاصل کرنے والا طالب علم فوت ہو جائے تو قیامت کے دن اس کے اور نبیوں کے درمیان ایک درجہ کا فرق ہو گا حصول علم میں آنے والی موت شہادت کا درجہ رکھتی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا ظفر اقبال قریشی نے اس سال جامعہ اسلام آباد کی طرف سے تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے تحت منعقدہ سالاانہ امتحانات درجہ شہادۃ العالمیۃ میں ممتاز مع الشرف ( A+)درجہ میں کامیاب قرار پائے اور نئے تعلیمی سال میں درس نظامی کی تدریس اور مسجد میں امامت و خطابت کے فرائض سر انجا م دینے لیے مقرر ہو چکے تھے ان کے اچانک وصال پر جتنا افسوس بھی کیا جائے کم ہے اور انہوں نے ان کے والدین ، بھائیوں اور اعزو اقارب کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش اﷲ تعالیٰ کے پسندیدہ لوگوں پر آتی ہے اور وہ آزمائیش میں ثابت قدم رہ کر رضائے الہی کو حاصل کرتے ہیں وادی نیلم سے واپسی پر ان کے کلاس فیلو دوست مولانا مختار احمد نے مارکو پولو ہوٹل پٹہکہ ( نصیر آباد ) مظفر آباد آزاد کشمیر میں تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا اور حافظ امتیاز احمد عباسی اور مولانا عبد المجید عباسی نے جامع مسجد کہوڑی پل میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :