وزیر اعظم کی صحت یابی اور وطن واپسی نے سیاسی مخالفین کے حوصلے پست کر دیئے ،بیگم زیب النساء اعوان
پیر 11 جولائی 2016 22:12
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء ) رکن پنجاب اسمبلی و پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی رہنما بیگم زیب النساء اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی صحت یابی اور وطن واپسی نے سیاسی مخالفین کے حوصلے پست کر دیئے ہیں اور وہ احتجاجی سیاست و منفی حربوں کیلئے سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں ۔
(جاری ہے)
انہوں نے اپنے ایک بیان میں مخالفین سے کہاکہ وہ اپنی توانائیاں حکومت گرانے میں صرف کرنے کے بجائے قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کے پروگرام میں حکومت کا ساتھ دیں اور چور راستوں سے اقتدارپر پہنچنے کی خواہش ترک کرکے جمہوری قدروں کے مطابق آئندہ انتخابات تک انتظار کریں ۔
زیب النساء اعوان نے کہاکہ ملک اس وقت تیزی سے قومی ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی زیر قیادت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے تیزی سے تکمیل پا رہے ہیں اور حکومت توانائی کے بحران سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ملک کی تیز رفتار ترقی اور اقتصادی خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھار ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئین ہیں اور پہلے کی طرح وہ آئندہ بھی تخریبی سیاست کو مسترد کر کے وزیر اعظم پاکستان پر اپنے غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.