پاکستانی نوجوان کانیاعالمی ریکارڈ، صرف 12 سیکنڈز کے ایک سانس میں50ممالک کے نام بتا دئیے

مکمل جانچ پڑتال کے بعد دنیا بھر کے 40ہزار سے زائد ریکارڈز کا ذخیرہ رکھنے والے معروف امریکی ادارے ریکارڈ سینٹر نے عطشان کے بین الاقوامی ریکارڈ کو تسلیم کرکے ان کی ویڈیو کو اپنی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کر دیا

پیر 11 جولائی 2016 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) چوبیس سال کے پاکستانی نوجوان عطشان علی عباسی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔ عطشان نے بارہ سیکنڈ تک ایک سانس میں ایشیاء اور مشرق وسطیٰ کے 50ممالک کے نام بتائے۔چوبیس سالہ پاکستانی نوجوان عطشان علی عباسی نے صرف بارہ سیکنڈ کے ایک سانس میں ایشیاء اور مشرق وسطی کے پچاس ممالک کے نام بتا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

مکمل جانچ پڑتال کے بعد دنیا بھر کے 40ہزار سے زائد ریکارڈز کا ذخیرہ رکھنے والے معروف امریکی ادارے ریکارڈ سینٹر نے باقاعدہ طور پر عطشان علی عباسی کے بین الاقوامی ریکارڈ کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی ویڈیو کو اپنی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے۔عطشان علی عباسی پاکستانی نوجوانوں کے پہلے منظور شدہ یوتھ پلیٹ فارم نیشنل یوتھ اسمبلی آف پاکستان سے وابستہ ہیں اور نوجوان ایم فل اسکالر ہیں۔

(جاری ہے)

عطشان پاکستانی پارلیمنٹ کی کارکردگی، کمزوریوں اور اس کے عالمی تقابلی جائزہ پر خصوصی مقالہ بھی ترتیب دے چکے ہیں۔ نوجوان عطشان وہ پہلے پاکستانی ہیں جو صرف 50سیکنڈ میں پاکستان کے تمام اضلاع کے نام اور اتنے ہی وقت میں دنیا بھر کے ممالک کے نام بولنے پر بھی حیران کن ملکہ رکھتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے عالمی اعزاز کو عبدالستار ایدھی اور غریب اسٹوڈنٹس سے منسوب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کیلئے مستقبل کے سفر میں شبانہ روز کوشاں رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :