عبدالستار ایدھی پاکستان کا اثاثہ ہیں انہوں نے بلا تفریق بے لوث انسانیت کی خدمت کر کے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا‘ گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ
پیر 11 جولائی 2016 21:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی مرحوم عظیم سماجی کارکن اور عہد ساز شخصیت ہی نہ تھے بلکہ ان کی پوری زندگی اس بات کا ثبوت ہے کہ عزت اورشہرت ،دولت و ثروت کی حرص میں نہیں بلکہ خدمت انسانی سے عبارت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایدھی ہیڈ آفس کے دورے کے دوران سینٹر میں موجودسٹاف اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
گورنر پنجاب نے مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی قربانی ،ایثار اور خدمت کا دوسرا نام تھا ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی دوسروں کے دکھ بانٹنے اور انہیں آرام پہنچانے میں صرف کر دی، اُن کا مشن ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے اورہم سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ جذبہ انسانیت کو دلوں میں رکھ کر لوگوں کے کام آئیں ، دوسروں کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھیں تاکہ ایک مثالی معاشرہ قائم ہو سکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.