Live Updates

جہانگیر ترین کا حکومت کی زرعی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار

لیگ نون کی کسان دشمن پالیسیاں زراعت اور کاشتکاروں کے لئے وبال کان بن چکی ہیں، تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری کا بیان

پیر 11 جولائی 2016 21:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے حکومت کی زرعی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی کسان دشمن پالیسیاں زراعت اور کاشتکاروں کے لئے وبال کان بن چکی ہیں۔ پیر کوتحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف جہانگیرخان ترین نے کہا ہے کہ نون لیگ کی کسان کش پالیسی کے باعث گزشتہ مالی سال کے دوران زراعی پیداوار کی شرح منفی رہی ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا ہے کہ زرعی شعبے کو منافع بخش بنائے بغیر یکطرفہ انداز میں ٹیکسوں کا نفاذ سراسر ظلم اور ناقابل قبول ہے۔ جہانگیرخان ترین کا کہنا ہے کہ نون لیگ کی کسان دشمن پالیسیاں زراعت اور کاشتکار دونوں کیلئے وبال جان بن چکی ہیں۔ انھوں نے حکومت پر ذور دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے معاشی قتل عام کی بجائے زرعی ترسیلات اور کھادیں سستے داموں فراہم کرے اورملکی مجموعی پیداوار میں اضافے کیلئے زرعی شعبے کی بحالی پر خصوصی محنت کی جائے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ گنے۔ کپاس اور چاول کے کاشتکاروں کو سستی بجلی کے ساتھ عالمی منڈیوں تک انکی تیز تر رسائی کا انتظام کیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات